Thursday November 6, 2025

2018میں ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی کون کون سے ہیں آئی سی سی نے تفصیلات جا ری کر دیں

2018میں ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی کون کون سے ہیں آئی سی سی نے تفصیلات جا ری کر دیں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ 2018میں بہترین انفرادی کارکردگی کے حامل بلے بازوں اور بائولروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔رواں سال ٹیسٹ میچوں میں بھارتی کپتان زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میںسر فہرست رہے جنھوں نے 1322رنز بنائے ۔جبکہ کسی ایک اننگز میں سب سے زیادہ انفرادی سکور

بنانے کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹام لیتھم کےحصے میں آیا جنھوں نے 264رنزناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی ۔ 2018میں جنوبی افریقی بائولر کاگیسو رباڈا 52وکٹیں حاصل کرکے سر فہرست رہے ۔جبکہ کسی ایک اننگز میں بہترین بائولنگ کارکردگی دکھانے والے بائولر جنوبی افریقہ ہی کے کشب مہاراج تھے جنھوںنے سری لنکا کے خلاف کولمبو میں 129رنز دے کر 9کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا