Thursday November 6, 2025

وہی ہواجس کاڈرتھا سنچورین ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کو بڑا دھچکا۔۔۔ کون سے اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر ہونے والے ہیں؟ اہم خبر آگئی

وہی ہواجس کاڈرتھا سنچورین ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کو بڑا دھچکا۔۔۔ کون سے اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر ہونے والے ہیں؟ اہم خبر آگئی

سینچورین (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے جنوبی افریقہ کیخلاف سینچورین ٹیسٹ میں شکست کے بعد متنبہ کیا ہے کہ کئی کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ دوسرے ڈریسنگ رومز خوشگوار دیکھے ہیں اور موجودہ صورتحال میں ماحول کو بہترین نہیں قرار دیا جا سکتا کیونکہ کوئی بھی ہارنانہیں

چاہتا اور شکست کے بعد خوشی نہیں منائی جا سکتی۔انہوں نے واضح کیا کہ سلیکشن معاملات میں ان کا عمل دخل نہیں ہوتاہے تاہم چند کھلاڑیوں کی جگہ یقینی نہیں اور یہ صرف ایک ،دو بیٹسمینوں کی بات نہیں بلکہ چند کھلاڑیوں کی جانب انگلی سے اشارہ کیا جاسکتا ہے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ڈریسنگ روم میں غم و غصے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ واقعے کو میڈیا میں لیک کرنے کا بھی ہے۔اس بات سے لا علم ہیں کہ گھر کا بھیدی کون ہے تاہم ا سے آئینے میں خود کو دیکھنے کی ضرورت ہے البتہ ایسا کبھی نہیں ہونا چاہئے تھا۔غیر ملکی دورے میں سب کچھ ٹیم ورک سے ممکن ہوتا ہے اور سب ایک خاندان کی مانند ہوتے ہیں جو ایک دوسرے پر بھروسہ کرتے ہیں تاہم گزشتہ چار سال سے ٹیم کے ساتھ موجودگی میں یہ دیکھا کہ تمام وقت مستقل بنیادوں پر ٹیم کی اطلاعات لیک کی گئیں۔ یہ سب کچھ ذاتی طو ر پر نیا نہیں لہٰذا حالیہ اقدام پر حیرانگی نہیں ہوئی۔ گرانٹ فلاور کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کے ساتھ چند سخت لفظوں کا تبادلہ کیاتاہم لڑکے بھی تھوڑے گھبرائے ہوئے تھے جنہوں نے کوچ کی بات پر دھیان دیا، ہر کوئی جانتا ہے کہ مکی آرتھر

کسی وقت لڑکوں پر سختی کر سکتے ہیں لیکن بعض اوقات اس کی ضرورت بھی ہوتی ہے اور کھلاڑیوں کو بھی چند باتوں سے آگاہ کیا جائے گا، مکی آرتھر ایسا کرنے والے پہلے یا آخری کوچ نہیں ہوں گے۔اگر کھلاڑیوں نے مضبوط کردار دکھایا تو وہ سیریز میں کم بیک اور چیلنج کو قبول کریں گے۔فلاور نے اظہر علی کی جانب سے ڈین ایلگر کے کیچ کو تھرڈ امپائر کی جانب سے مسترد کرنے پر کہا کہ میرے خیال میں یہ ایک غلط فیصلہ تھا