133رنز کی عبرتناک شکست بھارت اور آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
میلبورن(آئی این پی) بھارت نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 137رنز سے شکست دیکر 4میچز پر مشتمل سیریز میں 2-1کی برتری حاصل کرلی۔آسٹریلوی ٹیم 399رنز ہدف کے تعاقب میں261رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز 63، شان مارش 44، ٹم ہیڈ34اورعثمان خواجہ 33رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا اور رویندراجدیجہ نے 3،3جب کہ
ایشانت شرما اور محمد شامی نے2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ 3جنوری سے شروع ہوگا۔اتوار کو میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز8وکٹوں کے نقصان پر258رنز دوبارہ شروع کی تو پٹ کمنز61اورناتھن لیوئن 6رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔آخری دن کا کھیل شروع ہوا تو بارش کی وجہ سے کھیل تاخیر سے شروع ہوا تاہم آسٹریلوی ٹیم مجموعی سکور میں صرف 3رنز کے اضافے کے بعد آئوٹ ہو گئی۔بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میںجسپریت بمرا اور رویندرجڈیجا نے 3،3جب کہ ایشانت شرما اور محمد شامی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے 63، شان مارش 44،ٹم ہیڈ34 اور عثمان خواجہ 33رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے۔ہیرس13،فنچ3،مچل مارش10،مچل سٹارک18،لیوئن 7رنز بنا سکے۔ میچ میں 9وکٹیں حاصل کرنے پر
جسپریت بمرا کو ‘مین آف دی میچ’ کے اعزاز سے نوازا گیا۔یاد رہے کہ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 7وکٹوں پر 443اور دوسری میں 6وکٹوں پر106رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی جب کہ میزبان آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 151اور دوسری میں 261رنز بناسکی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2019 تک سڈنی میں کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری 2019 کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا ون ڈے میچ 15 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 18 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔









