Tuesday May 21, 2024

ہیڈ کوچ مکی آتھر کا غصہ کنٹرول نہ ہوسکا ٹی وی امپائر کے کمرے میں گھس کر ایسی حرکت کر ڈالی کہ آئی سی سی نے بھی سخت قدم اٹھالیا

ہیڈ کوچ مکی آتھر کا غصہ کنٹرول نہ ہوسکا ٹی وی امپائر کے کمرے میں گھس کر ایسی حرکت کر ڈالی کہ آئی سی سی نے بھی سخت قدم اٹھالیا

لاہور(آئی این پی )ہیڈ کوچ مکی آرتھرکا اپنے غصے پر کنٹرول ختم ہونے لگا ایک روز قبل ہی کھلاڑیوں کو برا بھلا کہنے والے ہیڈ کوچ نے کیچ نہ دینے والے ٹی وی امپائر جوئیل ولسن پر چڑھائی کردی۔انھوں نے کمرے میں جاکر ناگواری کا اظہار کیا اور شور مچاتے ہوئے باہر نکل گئے، آئی سی سی نے وارننگ کے ساتھ ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ڈین ایلجرکے کیچ پر تھرڈ امپائر جوئیل ولسن نے کئی بار ری پلے دیکھنے کے بعد فیصلہ بیٹسمین

کے حق میں دیدیا،اس پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے نہ رہا گیا اور وہ احتجاج کرنے ٹی وی امپائر جوئیل ولسن کے کمرے میں پہنچ گئے، وہ ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے سوال پوچھنے کے بعد شور مچاتے ہوئے کمرے سے باہر نکل گئے۔آئی سی سی نے بھی مکی آرتھر کے اس اقدام کیخلاف ایکشن لینے میں دیر نہیں کی اور انھیں وارننگ کے ساتھ ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا، میچ کے بعد ہیڈ کوچ نے میچ ریفری ڈیوڈ بون کے سامنے پیش ہو کر اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا، لہٰذا کیس کی مزید سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔

FOLLOW US