Saturday January 25, 2025

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے متعلق مثبت اشارہ دے دیا

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے متعلق مثبت اشارہ دے دیا

لاہور (نیوزڈیسک) جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے متعلق مثبت اشارہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی نے اپنے دورہ جنوبی افریقہ سے متعلق تفصیلات فراہم کی ہیں۔ چئیرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ میں ان کے کئی اچھے دوست موجود ہیں جن سے کافی مثبت

بات چیت ہوئی ہے۔ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کیلئے بھرپور مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ جبکہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ حکام نے یہ بھی یقین دلایا ہے کہ کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے متعلق آئندہ مزید ملاقاتیں کرکے جلد کسی حتمی نتیجے تک پہنچا جائے گا۔

FOLLOW US