Friday May 3, 2024

پاکستانی بالر چھا گئے، جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن اپ کی دھجیاں بکھر گئی شائقین کرکٹ کے چہروں پر مسکراہٹ لوٹ آگئی

پاکستانی بالر چھا گئے، جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن اپ کی دھجیاں بکھر گئی شائقین کرکٹ کے چہروں پر مسکراہٹ لوٹ آگئی

سنچورین (مانیٹرنگ ڈیسک) بلے بازوں کی بدترین ناکامی کے بعد پاکستانی بالر ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے ہیں۔ پاکستان کے پہلی اننگز کے معمولی سکور کے بعد جنوبی افریقی بیٹنگ بھی لڑکھڑا گئی ہے اور صرف44رنز پر چار جنوبی افریقی کھلاڑی آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ہیں ۔ مارکرم ، ہاشم آملہ، ڈو پلیسی اور ایلگر آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے ہیں ۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 181رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔بابر اعظم 71رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اولیور نے سات کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا‎

FOLLOW US