Friday May 3, 2024

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے کچھ دیر قبل ہی پاکستانی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا، اہم ترین بلے باز کیساتھ ایسا کام ہو گیا کہ ہرکوئی پریشان ہو جائے

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے کچھ دیر قبل ہی پاکستانی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا، اہم ترین بلے باز کیساتھ ایسا کام ہو گیا کہ ہرکوئی پریشان ہو جائے

سنچورین (ویب ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہو رہا ہے مگر اس سے پہلے ہی پاکستانی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا ہے اور حارث سہیل بھی ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محمد عباس، شاداب خان اور فخر زمان کی انجریز کے باعث اہم ترین بلے باز حارث سہیل گھٹنے کی انجری کے باعث جنوبی افریقہ

کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں جن کے متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اوپننگ بلے باز فخر زمان گھٹنے، فاسٹ باؤلر محمد عباس کندھے اور سپنر شاداب خان گروئن انجری کا شکار ہیں اورتاحال مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے ہیں اور اب حارث سہیل بھی اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو گرین شرٹس کو پروٹیز کیخلاف خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

FOLLOW US