Friday May 3, 2024

بڑے بڑے ریکارڈ پیچھے رہ گئے یاسر شاہ کےلئے ایسی شاندار خبر آگئی کہ دنیا بھرسے مبارکبادیں ملنا شروع ہو گئیں

بڑے بڑے ریکارڈ پیچھے رہ گئے یاسر شاہ کےلئے ایسی شاندار خبر آگئی کہ دنیا بھرسے مبارکبادیں ملنا شروع ہو گئیں

صوابی(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسرشاہ کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسرشاہ کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔بھائی کفایت شاہ نے بتایا کہ یاسرشاہ کو اللہ تعالی نے بیٹا دیا ہے۔ یاسرشاہ کے بیٹے کی ولادت نجی اسپتال صوابی میں ہوئی۔دنیا کے بہترین لیگ سپنر کےلئے گزشتہ تین ماہ زندگی کے بھرپور نشیب و فراز

سے عبارت رہے ہیں۔ تین ماہ قبل ان کی والدہ اس جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔ اس کے بعد انھوںنے دنیا کے کئی بڑے بڑے ریکارڈ کو اپنے قبضے میںلیتے ہوئے انھیں اپنی مرحومہ والدہ کے نام کر دیا اور گزشتہ روز انھیں اللہ تعالیٰ نے بیٹے کی نعمت سے سرفراز کر دیا ہے

FOLLOW US