Wednesday January 22, 2025

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے پہلے ٹیم پاکستان کو بڑا دھچکا ،شائقین کیلئے تشویشناک خبر آگئی

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے پہلے ٹیم پاکستان کو بڑا دھچکا ،شائقین کیلئے تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے پہلے ٹیم پاکستان کو بڑا دھچکا لگ گیا، انجری کا شکار محمد عباس اور شاداب خان اِن ایکشن نہیں ہوں گے۔پروٹیز کے دیس میں ٹیم پاکستان کا تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا کڑا امتحان شروع ہونے کے قریب ہے، ایسے میں پہلے ہی میچ سے پہلے شاہینوں کو بڑا دھچکا لگ گیا، فاسٹ باؤلر محمد عباس اور گگلی ماسٹر شاداب خان پہلے ٹیسٹ میچ سے آؤٹ ہو گئے۔کندھے کی انجری کا شکار اسٹار فاسٹ

بولر جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے جس کی وجہ سے سینچورین ٹیسٹ میں کم بیک کرنے والے محمد عامر کی انٹری متوقع ہے۔دوسری جانب حریف بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے قومی لیگ اسپنر خود انجری کے سامنے چکرا گئے، وہ ٹیم کی نمائندگی سے محروم ہوگئے۔بیٹنگ کے شعبے میں اوپنر فخر زمان فٹ ہو گئے ہیں وہ پہلے ٹیسٹ میں اِن ایکشن ہوں گے جبکہ امام الحق کی بھی حتمی الیون میں شمولیت یقینی ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

FOLLOW US