Thursday November 6, 2025

آج کی سب سے بڑی خبر دنیائے کرکٹ کی KING ٹیم 1998کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کرنے والی ہے شائقین جشن منانے کےلئے تیار ہو جائیں

آج کی سب سے بڑی خبر دنیائے کرکٹ کی KING ٹیم 1998کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کرنے والی ہے شائقین جشن منانے کےلئے تیار ہو جائیں

لاہور /سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی امید ایک بار پھر جاگ اٹھی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ کو اپنے مارچ کے ایک روزہ سیریز کےسلسلے میں دورہ کےلئے دو میچ پاکستان میں کھیلنے پر رضا مند کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ پی سی بی کے ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل جی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ سے رابطے تیز کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا کے حکام کو اس بات پر آمادہ کیا جا رہا ہے کہ پانچ ون ڈے میچز میں سے دو پاکستان میں کھیلے جائیں ۔ جن کےلئے کراچی یا پھر لاہور کے وینیو کا انتخاب کیا جائے۔ پاکستان نے اس سلسلے میں یہ بھی یقین دہانی کرادی ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی کے بہترین انتظامات فراہم کیے جائیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اس بارے میں غور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نےمارک ٹیلر کی کپتانی میں آخری بار 1998میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔