مصباح الحق عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے اربوں روپے خرچ کرکے کیا کام کرنے والے ہیں پاکستانیوں کےلئے بڑی خبر
فیصل آباد (ـمانیٹرنگ ڈیسک) سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق نے بھی عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سماجی خدمات کےلئے اپنے اقدامات شروع کر نے کا اعلان کردیا ہے۔ اربوں کی لاگت سے ہسپتال کی تعمیر کےلئے اپنی خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے لاہور میں 2 ارب روپے کی لاگت سے 125 بستروں کاچائلڈ ہارٹ ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کو نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بنانے والے
مصباح الحق نے گزشتہ روزچائلڈ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کے لئے تاجروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پرانہوں نے کہا پاکستان میں دل کے امراض میں مبتلا بچوں کے لئے کوئی کام نہیں ہوا، اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے ، ہمارے ہاں چلڈرن ہسپتال ہیں لیکن بچوں کے ماہرامراض قلب موجود نہیں، پورے ملک میں بھی انسٹی ٹیوٹ بنانے کی کوشش کروں گا، پاکستان میں سالانہ پیدا ہونے والے 50 ہزار بچوں کو امراض قلب کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔









