Thursday November 6, 2025

بھارتی کرکٹ بورڈ نےاپنے کس کھلاڑی کو 3 Idiots دکھانے کا فیصلہ کر لیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نےاپنے کس کھلاڑی کو 3 Idiots دکھانے کا فیصلہ کر لیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے ہی کھلاڑی کو مشہور بالی ووڈ فلم تھری ایڈیٹس دکھانے کا مشورہ دے ڈالا ۔ بی سی سی آئی نے اپنی ویب سائٹ پر اپنے اوپننگ بلے باز وں لوکیش راہول اور مرلی وجے کو آسٹریلیا کے دورے میں مکمل ناکامی پر فلم تھری ایڈیٹس دکھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو بھارت واپسی پر راج کمار ہیرانی کی فلم تھری

ایڈیٹس دکھائی جائے گی تاکہ دونوں فلم سے ملنے والے پیغام سے سبق سیکھیں جس میں بتایا گیا ہے کہ انسان کو پہلے اپنے اندر موجود صلاحیتوں کو پہچاننا چاہیے پھر اسے فیصلہ کرنا چاہیے کہ اسے کون سا کام کرنا ہے۔ دونوں کھلاڑی بھی طے کریں کہ انھیں اپنے لئے کون سا راستہ چننا ہے کیونکہ دونوں اپنی کارکردگی کی بنا پر کرکٹ کھیلنے کےلئے کچھ زیادہ موزوں نہیں ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور کوچ روی شاستری اس بات کے حق میں ہیں کہ لوکیش راہول کے اندر چھپے ہوئے ایک بڑے کھلاڑی کے کھل کر باہر آنے تک اسے موقع دینا ہوگا ۔