ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہت بڑا سکور بن گیا سٹیڈیم میں چھکوں اور چوکوں کی گونج نے کہرام برپا کیے رکھا
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے ایک بہت بڑا ٹارگٹ مقرر کر دیا ہے۔ مہمان ٹیم کو میچ جیتنے کےلئے 212رنز کا ہدف مل گیا ہے ۔ڈھاکہ میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کی اور بلے بازوں نے اس فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے ویسٹ انڈین بائولروں کی درگت
بنا ڈالی۔لٹن داس نے صرف 34گیندوں پر چار چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 60رنز بنائے ۔ جبکہ کپتان شکیب الحسن ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 26گیندوں پر 42رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔محموداللہ نے 21گیندوں پر 43رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کارٹل نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے 5اوورز میں دو وکٹوں پر 62رنز بنالیے ہیں۔









