پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کوچ نےافسوسناک کام کر ڈالا، جان کر آپ کا غصہ آسمان کو چھونے لگے گا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کی جانب سے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست دینے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے ویمن کوچ کی تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کی ہوئی ہیں جس کیلئے پاکستانی ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کی بھی درخواست بھارت کو موصول ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مارک کولز بھارت ویمن ٹیم کے کوچ کیلئے شارٹ لسٹ بھی ہو گئے اور ان کے انٹرویو کیلئے بھی رابطہ کیا گیا۔ مارک کولز کا
پی سی بی کے ساتھ 2020ءتک معاہدہ ہے۔دوسری جانب ذرائع مارک کولز کے مطابق ایجنٹ نے بھارتی ویمن کوچ کیلئے درخواست جمع کرائی تاہم بھارت کے رابطہ کرنے پر درخواست واپس لے لی تھی۔ذرائع مارک کولز کا مزید کہنا ہے کہ درخواست کا جمع ہونا ایک مس انڈر سٹینڈنگ تھی، پی سی بی کے ساتھ معاہدے کی کمٹمنٹ ہے۔









