Sunday January 26, 2025

ویرات کوہلی کی میچ کے دوران کھلے عام غنڈہ گردی امپائروں کی بھی دوڑیں لگ گئیں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں حیران کن صورتحال

ویرات کوہلی کی میچ کے دوران کھلے عام غنڈہ گردی امپائروں کی بھی دوڑیں لگ گئیں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں حیران کن صورتحال

پرتھ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی میچ کے دوران آسٹریلو ی بلے باز سے الجھنے کی کوشش ۔تفصیلات کے مطابق بھارت اورآسٹریلیا کے مابین پرتھ کے میدان میں سخت مقابلہ جاری ہے۔ تاہم یہ مقابلہ گیند اور بلے کی بجائے نوک جھوک ، تلخ جملوں کے تبادلے اور دھکم پیل کی صورت میں بھی جاری ہے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلوی کھلاڑی سے دانستہ طور پر الجھنے کی کوشش کی ہے جس پر امپائرز نے کوہلی کو واررننگ جاری کر دی

ہے۔ آسٹریلوی بلے باز ٹم پین جو دوسری اننگز میں بھارتی بالروں کے سامنے کچھ دیر مزاحمت کرتے رہے، نے ایک رن لینے کی کوشش کی لیکن جیسے ہی وہ نان سٹرائیکر اینڈ پر پہنچنے لگے۔ ویرات کوہلی حیران کن طور پر ان کے راستے میں آگئے ۔ یوں لگا جیسے کوہلی خود ہی ٹم پین سے ٹکرانے کے موڈ میں ہیں۔ اس دوران وہ آسٹریلوی بلے باز کو گھور بھی رہے تھے۔ اس پر ٹم پین نے امپائر کو شکایت کی جس کے بعد امپائروں نے کوہلی کو سخت الفاظ میں وارننگ دی۔

FOLLOW US