Sunday January 26, 2025

”انضمام الحق کی نوکری ختم ہو جائے تو مجھے بڑی خوشی ہو گی“ امام الحق نے اپنے ہی چچا پر ’بجلیاں‘ گرا دیں

”انضمام الحق کی نوکری ختم ہو جائے تو مجھے بڑی خوشی ہو گی“ امام الحق نے اپنے ہی چچا پر ’بجلیاں‘ گرا دیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپننگ بلے باز امام الحق نے تسلیم کیا ہے کہ انضمام الحق کے چیف سلیکٹر ہونے کے باعث ان پر خاصا دباؤ ہے اوراگر ان کی سربراہی میں چلنے والی سلیکشن کمیٹی ختم ہو جائے تو انہیں بہت زیادہ خوشی ہو گی۔ نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ میرے چچا انضمام الحق کے

چیف سلیکٹر ہونے کے باعث مجھ پر جو ٹیگ لگا ہے اسے ہٹانا بہت مشکل ہے اور اگر میں ایمانداری سے بات کروں تو یہ سلیکشن کمیٹی ختم ہونے پر مجھے بہت زیادہ خوشی ہو گی۔ امام الحق نے کہا کہ انضمام الحق مجھے منتخب کرنے کافیصلہ نہیں کرتے بلکہ وہ اس کا اختیار ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد اور بیٹنگ کوچ کو دیدیتے ہیں۔ انہوں نے تنقید کے باوجود ون ڈے کرکٹ میں اچھی کارکردگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنقید کے باوجود میری ون ڈے کرکٹ میں اوسط 63 ہے اور میں اس فارمیٹ میں تیز ترین 1000 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرنے سے صرف 200 رنز کی دوری پر ہوں۔ کرکٹ کے ہر میچ میں کارکردگی دکھانا ناممکن ہے لیکن میرے معاملہ کچھ اور ہے کیونکہ مجھ سے ہر میچ میں ہی بہترین کارکردگی کی توقع کی جاتی ہے۔

FOLLOW US