Sunday January 26, 2025

11 سال بعد پاکستان کی عالمی کرکٹ میں شا ندار واپسی

11 سال بعد پاکستان کی عالمی کرکٹ میں شا ندار واپسی

لاہور (نیوز ڈیسک ) ایک دہائی بعد بین الاقوامی کرکٹ پاکستان لوٹ آئی ۔پاکستان کو ایشیا کرکٹ کپ 2020 کی میزبانی مل گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سونے اور ویران کھیلوں کے میدان ایک بار پھر آباد ہونے کو تیار ہیں۔پی ایس ایل نے کامیابی سے پاکستان کا اچھا اور پر امن تاثر دنیا کے سامنے پیش کیا تو پاکستان بھی اہم ترین بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ تازہ ترین خبر کے مطابق ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2020 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔میزبانی پاکستان کودینے کا فیصلہ ایشین کرکٹ کاؤنسل کے اجلاس میں ہوا۔وینیوز کا فیصلہ ایونٹ سے کچھ عرصے پہلے کیا جائےگا۔ایشیا کپ ستمبر 2020 میں منعقد کیا جائےگا۔ایشیا کپ 2020 ٹی ٹوینٹی فارمیٹ پرکھیلا جائےگا۔واضح ہو کہ پاکستان میں 2009 میں سری لنکا ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں کوئی بھی بین الاقوامی ایونٹ نہیں کروایا جاسکا۔

FOLLOW US