Thursday November 6, 2025

ہاکی ورلڈ کپ 2018 ، ایسی خبر آگئی کہ پاکستانی مارے خوشی کے سجدہ ریز ہوجائیں گے

ہاکی ورلڈ کپ 2018 ، ایسی خبر آگئی کہ پاکستانی مارے خوشی کے سجدہ ریز ہوجائیں گے

بھوونیشور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہاکی ورلڈ کپ 2018میں میزبان بھارت کےلئے بھی بری خبر آگئی ہے۔ نیدرلینڈز نے عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ بھوونیشور میں کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل میں نیدر لینڈز نے بھارت کو 2-1شکست دے دی۔ اس طرح بھارتی ٹیم اب اپنے ہی ملک میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے ہاکی ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ ہاکی ورلڈ کپ 2018کا پہلا سیمی فائنل ہفتے کے روز بیلجئیم اور انگلینڈ کے مابین ہو گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نیدر لینڈز اور دفاعی چیمپئین آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔