Monday January 27, 2025

141 سال بعد کرکٹ میچ کے ٹاس کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا۔۔ اب ٹاس سکہ اچھال کر نہیں بلکہ کس چیز کو اچھا ل کر کیا جائے گا ؟ جان کر سب سے زیادہ حیرت پاکستانیوں کو ہوگی

141 سال بعد کرکٹ میچ کے ٹاس کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا۔۔ اب ٹاس سکہ اچھال کر نہیں بلکہ کس چیز کو اچھا ل کر کیا جائے گا ؟ جان کر سب سے زیادہ حیرت پاکستانیوں کو ہوگی

میلبرن (مانیٹرنگ ڈیسک)141 سال بعد کرکٹ میچ کے ٹاس کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا۔۔ اب ٹاس سکہ اچھال کر نہیں بلکہ کس چیز کو اچھا ل کر کیا جائے گا ؟ جان کر سب سے زیادہ حیرت پاکستانیوں کو ہوگی ۔۔ کرکٹ کی 141 سالہ تاریخ بدل گئی، ٹاس کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا، آسٹریلیا کی ٹی 20 بگ بیش لیگ میں میچ کا ٹاس سکے کی بجائے بلے سے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق 1877 سے بین الاقوامی کرکٹ میچز کے انعقاد کے بعد اب پہلی مرتبہ ٹاس

کے طریقہ کار میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ آئی سی سی کی بجائے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کی بگ بیش ٹی 20 لیگ میں ٹاس کیلئے سکہ اچھالنے کے رویتی طریقے کی جگہ نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آسٹریلین بگ بیش لیگ میں اب ٹیموں کے کپتان ٹاس کے لیے سکے کی جگہ بلا اچھالیں گے۔ ٹاس کے اس طریقے کے تحت ہیڈ اور ٹیل کی جگہ ہلز یعنی بلے کی ابھار والی جگہ یا فلیٹ یعنی بلے کی سیدھی سطح پکاریں گے۔ اس حوالے سے بگ بیش لیگ کے سربراہ کم مک کونی نے ٹاس کے لیے نئے طریقہ کار کو رائج کرنے کو زبردست لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی بگ بیش لیگ کی خوبصورتی ہے۔ کرکٹ میچز میں ٹاس کا یہ نیا طریقہ گلی محلے اور ساحل پر ہونے والے کرکٹ میچز میں اختیار کیا جاتا رہا ہے۔ تاہم اب یہ طریقہ کار اعلی سطحی کرکٹ میں بھی رائج کیا جا رہا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دیگر ممالک بھی اپنی ڈومیسٹک کرکٹ میں اس طریقہ کار کو رائج کریں گے۔ جبکہ اگر ٹاس کا یہ نیا طریقہ کار مقبولیت حاصل کرتا ہے، تو آئی سی سی بھی اس طریقہ کار کو اپنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔

FOLLOW US