بھارت نےاور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کا ایسا نتیجہ آگیا کہ پاکستانیوں کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا
ایڈیلیڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی ہے ۔ کھیل کے آخری روز آسٹریلیا کو میچ جیتنے کےلئے 219رنز جبکہ بھارت کو چھ وکٹوں کی ضرورت تھی۔ تایم آسٹریلوی ٹیم ہدف سے 32رنز کی دوری پر ہی ہمت ہار گئی اور پوری ٹیم 291رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کے شان مارش نے 60رنز جبکہ ٹم پین نے 38رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارتی بائولروں محمد شامی
،جسپریت بمراہ اور روی چندن ایشون نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیاجبکہ ایشانت شرما کے حصے میں ایک وکٹ آئی ۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 307رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی جس کے بعد آسٹریلیا کو جیت کےلئے 323رنز کا ٹارگٹ ملا تھا۔ میچ کی پہلی اننگز میں 129جبکہ دوسری اننگز میں 71رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کو بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے چتیشور پوجارا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔









