Tuesday January 21, 2025

یاسر شاہ کے چاہنے والوں کے لئے انتہائی افسوسناک خبر ریکارڈ پر ریکارڈ توڑنے والے قومی ہیروسے پاکستانی پہنچتے ہی ایسا شرمناک سلوک کہ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی

یاسر شاہ کے چاہنے والوں کے لئے انتہائی افسوسناک خبر ریکارڈ پر ریکارڈ توڑنے والے قومی ہیروسے پاکستانی پہنچتے ہی ایسا شرمناک سلوک کہ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی

اسلام آباد (آئی این پی )نہ پھولوں کے ہار نہ کوئی استقبال، ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے والے یاسر شاہ دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑنے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے استقبال کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی عہدے دار اسلام آباد ائیر پورٹ نہیں آیا۔کسٹمز اہلکاروں نے یاسر شاہ کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں جس کے بعد یاسر شاہ صوابی میں اپنے

آبائی گھر کیلئے روانہ ہوگئے۔صوابی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ تیز ترین 200 وکٹیں لینے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں، کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ پاکستان کیلئے کھیلوں گا اور اتنی اچھی پرفارمنس ہوگی، ہر سیریز اور میچ کیلئے پلاننگ کرتا ہوں، میچ کے دوران ریکارڈ کا نہیں ملک کیلئے سوچتا ہوں۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی تو ان کی 200 وکٹیں مکمل ہوئیں اور اس طرح انہوں نے آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ کا 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں بنایا گیا 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑا۔وزیراعظم عمران خان نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو آسٹریلوی کھلاڑی کلیری گرمٹ کا 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر مبارک باد دی تھی۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے یاسر شاہ کو مبارکباد

دیتے ہوئے لکھا کہ ‘یاسر شاہ نے 200 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل 33 میچوں میں عبور کرکے دنیا کے تیز ترین بولر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔عمران خان نے یاسر شاہ کی کارکردگی کو ‘اسٹار پرفارمنس’ قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ‘گزشتہ ہفتے یاسر شاہ نے ایک ٹیسٹ میں 14 وکٹ کا میرا ریکارڈ بھی برابر کیا تھا۔

FOLLOW US