Thursday November 6, 2025

محمد حفیظ کو ٹیسٹ کر کٹ سے ریٹا ئر ہو تے ہی بڑی خو شخبری مل گئی ، کپتان مقرر کر نے کا فیصلہ

محمد حفیظ کو ٹیسٹ کر کٹ سے ریٹا ئر ہو تے ہی بڑی خو شخبری مل گئی ، کپتان مقرر کر نے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) محمد حفیظ نے گزشتہ دنوں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے اور اب انہیں لاہور قلندرز کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان کل ہوگا۔یو اے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ اب نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم کی جگہ لاہور

قلندرز کی قیادت سنبھالیں گے۔گزشتہ ایونٹس میں ناکامیوں سے دوچار رہنے والی فرنچائز نے اس بار پاکستانی کرکٹر کو قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد حفیظ کو لاہور قلندرز کا کپتان مقرر کیے جانے کا باقاعدہ اعلان کل لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔