Tuesday January 21, 2025

کین ولیم سن نے نئی تاریخ رقم کر ڈالی ،ایسا شاندار کارنامہ جس کا ماضی کے نیوزی لینڈ کے کپتان صرف خوا ب ہی دیکھتے رہ گئے

کین ولیم سن نے نئی تاریخ رقم کر ڈالی ،ایسا شاندار کارنامہ جس کا ماضی کے نیوزی لینڈ کے کپتان صرف خوا ب ہی دیکھتے رہ گئے

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے 123رنز سے کامیابی حاصل کرکے 1969کے بعد پہلی دفعہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو ہوم سیریزمیں شکست دی ہے۔میچ کے آخری روز نیوزی لینڈنے اپنی دوسری اننگز 353رنز سات کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلئیر کرکے پاکستان کو جیت کےلئے 280رنز کا ہدف دیا تاہم پاکستانی ٹیم ہدف کا تعاقب تو درکنار میچ کو ڈرا کرنے میں بھی کامیاب نہ ہوسکی اور پوری ٹیم 156رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ پاکستان کی جانب سے بابراعظم کی 51رنز کی مزاحمت کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کیویز بائولرزکے سامنے نہ ٹک سکا۔آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پروفیسر محمد حفیظ بھی اپنی اننگز کو یادگار نہ بنا سکے او ر8رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی ، اعجاز پٹیل اور سومرولی نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کو 139رنز کی شاندار اننگز کھیل پر اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ یاسر شاہ سیریز میں 29وکٹیں حاصل کرکے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

FOLLOW US