نیوزی لینڈ نے اننگز ڈکلئیر کردی
ابوظہبی: نیوزی لینڈ نے ابوظہبی ٹیسٹ کے پانچویں روز 7 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کردی جس کے بعد قومی ٹیم کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف ملا ہے۔ شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے آخری روز کا کھیل شروع ہوا تو پہلی ہی گیند پر حسن علی نے کپتان کین ولیمسن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، انہوں نے 139 رنز کی اننگز کھیلی۔کریز پر پہلے سے موجود ہینری نکولس اور گرینڈ ہوم نے چھٹی وکٹ پر 62 رنز کی شراکت قائم کی 334 کے مجموعے پر گرینڈ ہوم 26 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ساتویں آؤٹ ہونے والے بلے باز واٹلنگ تھے جنہیں یاسر شاہ نے بولڈ کیا۔









