Monday January 27, 2025

یا سر شا ہ کو شاندار باؤلنگ کا پھل مل گیا! چیف سلیکٹر انضمام الحق نے زبردست اعلان کردیا

یا سر شا ہ کو شاندار باؤلنگ کا پھل مل گیا! چیف سلیکٹر انضمام الحق نے زبردست اعلان کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ لیگ سپنر یاسر شاہ کو اگلے سال انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل کیا جائے گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سارے پاکستان کو خوشی ہے کہ یاسر شاہ نے بہترین کارکردگی دکھائی،یاسر شاہ کی کارکردگی ان کی محنت کا نتیجہ ہے،یاسر شاہ کو

زمبابوے کیخلاف ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا اور اب انہیں اگلے سال انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کے سکواڈ میں بھی شامل کیا جائے گا ۔فخر زمان اور شاداب خان کی انجری کے حوالے سے سوال پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑی صحت یابی کی جانب گامزن ہیں اور ایک ہفتے تک مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے ،اپنے بھتیجے امام الحق کے حوا لے سے سوال پر چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ انہیں چاہیئے کہ جیسا ماضی میں پرفارم کیا تھا ویسے ہی آگے پرفارم کریں۔ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارمنس دینے والے عابد علی کے حوالے سے سوال پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا مڈل آرڈر بہت اچھا جارہا ہے تاہم جو کھلاڑی بہتر پرفارم کرے گا اس کو کہیں نہ کہیں موقع ملے گا،گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو توجہ دینی چاہیئے۔قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں محمد حفیظ اور اظہر علی کی حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائر منٹ کے حوالے سے سوال پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ اور اظہر علی سینئر کھلاڑی ہیں اور دونوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی ناقص فارم کے حوالے سے سوال پر

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی وکٹ کیپنگ بہت اچھی جارہی ہے تاہم انہیں چاہیئے کہ اپنی اچھی گیم کھیلیں۔ایک سوال کے جواب میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ میں بطور چیف سلیکٹر کراچی لاہور یا صوبائی تعصب پرستی میں نہیں پڑتا،لوگوں کو یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ میری سلیکشن میں کپتان کراچی کا ہے تاہم تنقید کرنا لوگوں کا حق ہے ،ہم سب پاکستانی ہیں اور جو اچھا کھیلتا ہے وہی سلیکٹ ہوتا ہے۔

FOLLOW US