Monday January 27, 2025

ملائیشیا نے پاکستان سے فتح چھین لی، ورلڈکپ میں اِن رہنے کے لیے اب کیا کرنا ہو گا؟

ملائیشیا نے پاکستان سے فتح چھین لی، ورلڈکپ میں اِن رہنے کے لیے اب کیا کرنا ہو گا؟

بھونیشور: بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اہم میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔پاکستان کی جانب سے کھیل کے 51 ویں منٹ میں محمد عتیق نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی تاہم 4 منٹ بعد ہی ملائیشیا کے فیصل ساری نے گیند کو پوسٹ میں ڈال کر مقابلہ برابر کردیا۔
بھارت کے شہر بھونیشور میں جاری ہاکی کے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس نے اپنا دوسرا میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلا۔ پول ڈی میں پاکستان کو پہلے میچ میں جرمنی کے خلاف ایک صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح ہو کہ ٹورنامنٹ میں ان رہنے کیلئے پاکستان کو ہالینڈ کیخلاف میچ جیتنا ہوگا ، آخری میچ 9دسمبر کو ملے گا ، میچ برابر ہونے پر دونوں ٹیموں کو گروپ ڈی میں ایک ایک پوائنٹس مل گیا

FOLLOW US