ہاکی ورلڈ کپ ۔۔۔جرمنی اورپاکستان کے میچ کافیصلہ آگیا
ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت میںجاری ہاکی ورلڈ کپ کے میچ میں جرمنی نے پاکستان کو 0-1 سے شکست دے دی۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق جرمنی کی جانب سے مارکو نے 36 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جس کے بعد دونوں اطراف سے تابڑ توڑ حملوں کے باوجود
کوئی گول نہ ہو سکا ۔ورلڈکپ 2018 میں پاکستان گروپ ڈی میں شامل ہے جس کو گروپ آف ڈیتھ قرار دیا جارہا ہے، اس میں چار بار کی عالمی چیمپئن پاکستان، تین مرتبہ کی چیمپئن ہالینڈ، دو بار کی عالمی چیمئین جرمنی اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے آخری بار 2012 کی چیمپئنز ٹرافی میں جرمنی کو شکست دی تھی۔









