پاکستان نے نیوز ی لینڈ کو دبئی ٹیسٹ میں شکست دے کر ایک ایسا انوکھا ریکارڈ بھی بنا ڈالا جس کی کسی کو خبر بھی نہ ہوئی انتہائی حیران کن رپورٹ
دبئی ــ(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوز ی لینڈکے خلاف پاکستان کی دبئی ٹیسٹ میں فتح کئی لحاظ سے تاریخ ساز ثابت ہوئی ہے۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے اورانفرادی طور پر کئی کھلاڑیوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری بنائی اور وہ 2018میں سب سے بہترین اوسط کے ساتھ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ اسی طرح حارث سہیل بھی ٹیسٹ کرکٹ
میں اپنا بہترین سکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ یاسر شاہ نے تو ریکارڈز کے انبا ر لگا دیے ہیں۔ وہ ایک میچ میں 14وکٹیں لینے والے عمران خان کے ہم پلہ بائولر بن گئے۔ اسی طرح انھوںنے کم رنز دے کر اننگز میں آٹھ وکٹیں لینے کا بھی کارنامہ سر انجام دے دیا۔ وہ ایک ہی دن میں دس وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بائولر بن گئے۔ یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف کسی ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا کاٹنی واش کا بھی ریکارڈ توڑ ڈالا جو کہ 13وکٹوں کا تھا ۔ یاسرشاہ نے 32ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا وقار یونس کا بھی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ اور اب وہ 32میچز میں سب سے زیادہ 195وکٹیں لینےوالے بائولر بن چکے ہیں۔ اسی طرح سرفراز احمد نے بھی وکٹوں کے پیچھے زیادہ کیچ پکڑنے کا معین خان کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔لیکن پاکستان ٹیم نے جو مجموعی طور پر ریکارڈ اپنے نام کیا ہے وہ ہے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پرایک اننگز اور رنز کے مارجن سے جیت کا ریکارڈ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب
پاکستانی ٹیم یو اے ای میں کسی مد مقابل حریف کے خلاف ایک اننگز یا اس سے زیادہ کے مارجن سے کامیاب ہوئی ہے۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم یا تو رنز کے مارجن سے جیتتی رہی یا وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کرتی رہی۔نیوز ی لینڈ جیسی مضبوط حریف کو اننگز سے شکست دینا قومی کرکٹ ٹیم کےلئے خوش آئند ہے۔









