Friday November 7, 2025

پی ایس ایل نے ابتدائی تین سال میں کتنا منافع کمایا ؟کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے دھماکے دار خبر آگئی

پی ایس ایل نے ابتدائی تین سال میں کتنا منافع کمایا ؟کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی تین سالوں میں کوئی بھی فرنچائز ایک دھیلا بھی منافع کمانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔اگر صورتحال میں اگلے چند سالوں میں بہتری نہ آئی اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ پی ایس ایل فرنچائز دیوالیہ ہوسکتی ہیں ۔تاہم فرنچائز مالکان کو امید ہے کہ چوتھے سال نشریاتی حقوق سے ہونے والی آمدنی کا معقول حصہ فرنچائز کو ملے

گا،حکومت سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس میں بھی چھوٹ دے گی جس کے بعد وہ ان کے نقصان میں کچھ کمی ہوسکے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نےٹیکس معاملات کے لئے ایک کمیٹی بنائی ہے جس نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرسے مذاکرات کئے ہیں۔انہیں امید ہے کہ ٹیکس میں اگر چھوٹ مل جاتی ہے تو ان کے نقصان میں کمی آئے گی اور نئے فنانشل ماڈل سے فرنچائز مالکان کے مسائل کم ہوں گے۔کیوں کہ اگر ٹیکس سے چھوٹ نہیں ملتی تو فرنچائز دیوالیہ ہوسکتی ہیں۔پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار نشریاتی حقوق فروخت کرنے کے لئے ٹینڈرجمعے کو طلب کئےجارہے ہیں۔ابتدائی تین سالوں میں پی سی بی نے مختلف چینلز سے ایئر ٹائم خرید کرٹورنامنٹ کے میچ دکھاتے تھے۔پی سی بی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ جمعے کو نشریاتی حقوق فروخت کرنے کے لئے ٹینڈر اوپن کئے جائیں گے۔چند ماہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بڑی اسپورٹس پراپرٹی کمپنی سے سروے کرایا گیاتھا۔