Sunday May 19, 2024

”اے بی ڈویلیئرز پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ “ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

”اے بی ڈویلیئرز پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ “ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کی انتظامیہ پرامید ہے کہ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز ٹورنامنٹ کے تمام میچز کھیلیں گے اور پاکستان میں ہونے والے 8 میچوں کیلئے بھی دستیاب ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ویلیئرز کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شمولیت سے لاہور قلندرز کو سپانسرز کی جانب سے اچھا ریسپانس مل رہا ہے۔

لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) رانا عاطف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے سابق سربراہ ہارون لورگاٹ براہ راست ڈی ویلیئرز کے ساتھ رابطے میں ہیں جو انہیں پاکستان آنے کیلئے قائل کر لیں گے۔رانا عاطف نے کہا ہے کہ ڈی ویلیئرز کی شمولیت سے ہماری ٹیم کا توازن بہتر ہوگیا ہے اور ہم پر امید ہیں کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں ہماری ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہاسٹیو سمتھ چونکہ پورے ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب نہیں تھے اس لئے ہم نے ایسے غیر ملکی کھلاڑی کو لیا جو پی ایس ایل میں ہماری ٹیم میں اپنی کارکردگی سے جان ڈال سکے۔واضح رہے کہ سٹیو سمتھ پاکستان سپر لیگ سے قبل پانچ جنوری کو شروع ہونے والی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل) میں شرکت کریں گے۔ سٹیو سمتھ اور شعیب ملک کومیلا وکٹورین کی نمائندگی کریں گے۔

FOLLOW US