Sunday May 19, 2024

دبئی ٹیسٹ، بابر اعظم نے بالآخر وہ کام کرہی دیا جو ان کی شدید ترین خواہش تھی، پاکستانیوں کے دل جیت لیے

دبئی ٹیسٹ، بابر اعظم نے بالآخر وہ کام کرہی دیا جو ان کی شدید ترین خواہش تھی، پاکستانیوں کے دل جیت لیے

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلی جارہی تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں قومی ٹیم نے دوسرے روز 374 رنز بنالیے ہیں۔ حارث سہیل کے بعد بابر اعظم بھی شاندار سنچری سکور کرچکے ہیں۔ بابر اعظم کے ٹیسٹ کیریئر کی یہ پہلی سنچری ہے۔ دبئی ٹیسٹ میں قومی کرکٹر بابر اعظم نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری سکور کردی۔ بابر اعظم نے میچ کے دوسرے روز یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ انہوں نے 215 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سنچری سکور کی۔ اس وقت قومی ٹیم پانچ وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز سکور

کرچکی ہے۔ بابر اعظم 104 اور کپتان سرفراز احمد 12 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ قبل ازیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز شاہینوں نے اپنی اننگز کا آغاز 207 رنز پر کیا۔ حارث سہیل نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سنچری بنائی۔ انہوں نے 309 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے سنچری سکور کی۔ حارث سہیل اب تک 9 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں اور یہ ان کے کیریئر کی دوسری سنچری تھی۔میچ کے پہلے روز کے اختتام تک حارث سہیل نے 81 رنز بنائے تھے۔ حارث سہیل 147 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔میچ کے پہلے روز اوپنرز مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ۔ امام الحق اور محمد حفیظ 9، 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد اظہر علی اور حارث سہیل نے شاندار کھیل پیش کیا۔ اظہر علی 81 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تو اسد شفیق بھی صرف 12 رنز بنا کر چلتے بنے۔

FOLLOW US