Sunday May 19, 2024

پاکستانیوں کےلئے انتہائی افسوسناک خبر کرکٹ میچ کے دوران قیامت خیز جھگڑا ، 7 افراد جاں بحق

پاکستانیوں کےلئے انتہائی افسوسناک خبر کرکٹ میچ کے دوران قیامت خیز جھگڑا ، 7 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد (آئی این پی) کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، فائرنگ کے باعث 7 افراد جاں بحق، واقعہ ایبٹ آباد میں پیش آیا، فائرنگ سے ایک گروپ کے تین اور دوسرے گروپ کے چار افراد جاں بحق ہوئے۔ ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے گائوں رجوعیہ میں پولیس چوکی کے گیٹ پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے، کر کٹ میچ میں جھگڑے پر دونوں گروپ پولیس کے پاس مقدمہ کے اندراج کیلئے آئے تھے۔ ڈی ایس پی سرکل حویلیاں اعجاز خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے گائوں گڑھی پھلگراں میں کرکٹ میچ کے دوران بچوں کی آپس میں لڑائی ہو گئی جس کی درخواست لیکر ایک گروپ پولیس چوکی رجوعیہ رپورٹ درج کروانے آیا لیکن اسی اثناء میں دوسرے گروپ کے لوگ بھی وہاں پہنچ گئے جہاں پر دونوں گروپوں نے پولیس چوکی کے گیٹ پر ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں ایک گروپ کے تین افراد مختیار شاہ، انور شاہ اور شو کت شاہ ساکنان گڑھی پھلگراں اور دوسرے گروپ کے چار افراد راشد، سہراب، اشفاق اور عثمان سکنہ گڑھی پھلگراں جاں بحق ہو گئے جن میں تین افراد کی نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال حویلیاں جبکہ چار کی نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ ا?باد منتقل کر دی گئی ہیں

FOLLOW US