Sunday May 19, 2024

دبئی ٹیسٹ کا دوسرا روز۔۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔۔ اپنی باری کتنے سکور پر ڈکلیئر کر دی؟ جانئے

دبئی ٹیسٹ کا دوسرا روز۔۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔۔ اپنی باری کتنے سکور پر ڈکلیئر کر دی؟ جانئے

بئی: نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے 5وکٹوں کے نقصان پر 418رنز سکور کرکے اننگز ڈکلیئر کردی ہے ۔دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 207 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ سے دوبارہ شروع کی تو حارث سہیل 81 اور بابراعظم 14 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
بابر اعظم اور حارث سہیل نے ٹیم کا سکور آگے بڑھانا شروع کیا اور ا س دوران حارث نے اپنی دوسری ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کےلئے186رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد حارث147رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کا شکار بنے،بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی اور کپتان سرفراز احمد کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے58رنز جوڑے، 418کے مجموعی سکور پر پاکستان نے اپنی اننگز ڈکلیئر کردی۔
بابر اعظم127اور سرفراز احمد30رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔ اس سے قبل کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم نے پہلے روز کے اختتام تک اظہر علی اور حارث سہیل کے شاندار 81، 81 رنز کی بدولت 207 رنز بنائے۔اوپنرز محمد حفیظ اور امام الحق ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور 18 کے مجموعے پر محمد حفیظ گرانڈ ہوم کی گیند پر 9 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جب کہ 25 کے مجموعی سکور پر گرانڈ ہوم نے ہی امام الحق کو بھی 9 رنز پر پویلین بھیج دیا۔
قومی ٹیم کی دو وکٹیں گرنے کے بعد اظہر علی اور حارث سہیل نے محتاط انداز اپناتے ہوئے بیٹنگ کی اور دونوں بلے بازوں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔پاکستان کی تیسری وکٹ 151 کے مجموعی سکور پر گری جب اظہر علی 81 رنز بناکر رن آﺅٹ ہوئے، چوتھی وکٹ اسد شفیق کی گری جو 12 رنز بناکر اعجاز پٹیل کا شکار ہوئے۔ کیویز کی جانب سے گرینڈ ہوم نے 2 اور اعجاز پٹیل نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کیویز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا اور پورے میچ میں حاوی رہنے کے باوجود پاکستان ٹیم کیویز سے میچ 4 رنز سے ہار گئی تھی تاہم پاکستانی کپتان سرفراز احمد پہلے ٹیسٹ میچ کی غلطیاں نہ دہرانے کے حوالے سے پرعزم ہیں۔گذشتہ روز دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سے ابوظہبی ٹیسٹ ہارنے پر مایوسی ہے لیکن دبئی ٹیسٹ میں سب کچھ بھلا کر نئے سرے سے پرفارم کریں گے اور پہلے ٹیسٹ میں جو غلطیاں ہوئیں، انہیں اب نہیں دہرائیں گے۔
گرین شرٹس میں امام الحق ،محمد حفیظ ، اظہر علی ، حارث سہیل ، اسد شفیق ، بابر اعظم ، سرفراز احمد ، بلال ، آصف ، یاسرشاہ ، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم جیت راول ، ٹام لیتھم ، کین ولیمسن ، راس ٹیلر ، بی جے واٹلنگ ، ہنری نکولس ، کولن ڈی گرانڈ ہوم ، اش سوڈھی ، نیل ویگنز ، ٹرینٹ بولٹ اور اعجاز پٹیل پر مشتمل ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 3 دسمبر سے ابو ظہبی میں کھیلا جائےگا۔

FOLLOW US