Sunday May 19, 2024

پاکستان سپر لیگ کے میچ صرف لاہور، کراچی تک محدود نہ رہے۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیسرے وینیو سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

پاکستان سپر لیگ کے میچ صرف لاہور، کراچی تک محدود نہ رہے۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیسرے وینیو سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑی تعداد میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کے فیصلے کے بعد پی سی بی نے تیسرے وینیو پر غور شروع کر دیا۔پاکستان میں ہونے والے 8 میچز لاہور اور کراچی میں شیڈول ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سُپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب 14 فروری 2019ء کو دبئی میں ہوگی۔ پی ایس ایل گورننگ کونسل نے ایونٹ کے چوتھے سیزن کے آخری 8 میچز

پاکستان کے مختلف شہروں میں کرانے پر اتفاق کیا، جبکہ فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے۔دوسری جانب بہت سے غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو باقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔ کیوی کرکٹرکولن منرواورجنوبی افریقہ کےکھلاڑی کولن انگرم پاکستان آنےکو تیار ہیں۔ دونوں غیرملکی کھلاڑی ٹیم کراچی کنگزکاحصہ ہیں۔ڈی جےبراوو بھی پاکستان آکرپرکھیلنےکااعلان کرچکےہیں۔سنیل نارائن بھی پاکستان آکرکھیلنےکوتیارہیں۔بڑی تعداد میں غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان میں سیکیورٹی کے حالات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی اور لاہور کے بعد تیسرے وینیو پر بھی غور و فکر شروع کر دیا ہے۔واضح ہو کہ ابھی تک پاکستان میں ہونے والے 8 میچز لاہور اور کراچی میں شیڈول ہیں جن میں سے 5 میچز لاہور جب کہ 3 میچز کراچی میں ہوں گے جن میں پی ایس ایل کا فائنل میچ بھی شامل ہے۔

FOLLOW US