Monday May 6, 2024

شاہد آفریدی کی ٹیم کو بد ترین شکست ‘ ابوظہبی سے بڑی خبر آگئی

شاہد آفریدی کی ٹیم کو بد ترین شکست ‘ ابوظہبی سے بڑی خبر آگئی

ابو ظہبی(آ ئی این پی)ٹی ٹین لیگ کے افتتاحی میچوں میں پختونز، سندھیز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، پہلے میچ میں راجپوتز نے سندھیز کو 10 وکٹوں اور دوسرے میچ میں کیرالا کنگز نے پختونز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔بدھ کو متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹین لیگ کے دوسرے سیزن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا جہاں پہلے میچ میں راجپوتز نے سندھیز کو 10 وکٹوں اور دوسرے میچ میں کیرالا کنگز نے پختونز

کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔شارجہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں راجپوتز کے کپتان برینڈن مک کولم نے ٹاس جیت کر سندھیز کے کپتان شین واٹسن کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔کپتان شین واٹسن کے 42 رنز کی مدد سے سندھیز نے مقررہ 10 اوورز میں 94 رنز بنائے جبکہ ڈیویچ، ڈیوڈ ملان، دنیش رام دین، پریرا اور کٹنگ سمیت تمام بلے باز دوہرے ہندسے کو بھی عبور نہ کرپائے۔راجپوتز کی جانب سے مناف پٹیل نے 3 اور کارلوس بریتھویٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بلے باز محمد شہزاد نے صرف 16 گیندوں میں 6 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان برینڈن مک کولم نے 21 رنز بنائے اور ٹیم نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے 4 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔محمد شہزاد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرا میچ بھی شارجہ میں ہی کھیلا گیا جہاں شاہد آفریدی کی قیادت میں پختونز کا مقابلہ کیرالا کنگز سے ہوا۔کیرالا کنگز

کے کپتان مورگن نے ٹاس جیت کر پختونز کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پختونز کی جانب سے کسی بھی بلے باز کی جانب سے بڑی اننگز نہیں کھیلی تاہم ٹیم کا اسکور 100 رنز سے عبور کرلیا۔اوپنر والٹن اور فلیچر نے 46 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم والٹن 12 رنز بناسکے جبکہ فلیچر نے 32 رنز بنائے جو پختونز کی جانب سے کامیاب بلے باز تھے۔ڈیل پورٹ نے 15 گیندوں پر ایک چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 28 اور ڈاؤسن نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رنز بنائے۔ پختونز نے مقررہ اووز میں 5 وکٹوں پر 109 رنز بنائے۔

FOLLOW US