Monday May 6, 2024

بڑے بڑے ریکارڈز پاش پاش ۔۔یاسرشاہ نےایسا عظیم الشان ریکارڈ بنا لیا کہ دنیا کے بڑے بڑے کرکٹر ز حیرت زدہ رہ گئے

بڑے بڑے ریکارڈز پاش پاش ۔۔یاسرشاہ نےایسا عظیم الشان ریکارڈ بنا لیا کہ دنیا کے بڑے بڑے کرکٹر ز حیرت زدہ رہ گئے

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بڑے بڑے ریکارڈز پاش پاش ۔۔یاسرشاہ نےایسا عظیم الشان ریکارڈ بنا لیا کہ دنیا کے بڑے بڑے کرکٹر ز حیرت زدہ رہ گئے ۔۔قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے 31ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ بڑے بڑے عالمی شہرت یافتہ سپنرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ 32سالہ یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر8وکٹیں حاصل کرکے 31ٹیسٹ میچز میں اپنی وکٹوں کی

تعداد181کرلی ،یہ اتنے ٹیسٹ میچز کھیلنے کے بعد کسی باؤلر کی جانب سے حاصل کردہ سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں ہیں ،یاسر شاہ نے لیجنڈری پاکستانی فاسٹ باؤلر وقار یونس کا عالمی ریکارڈ توڑا ہے جنہوں نے 1994ءمیں اپنے 31ویں ٹیسٹ میچ کے اختتام پرکیریئر میں180وکٹیں حاصل کررکھی تھیں ،یاسر شاہ کے اس ریکارڈ کی خاص بات یہ ہے کہ دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز سپنرز بھی اپنے کیریئر کے اس مرحلے میں اتنی وکٹیں حاصل نہیں کرسکے تھے ۔ بھارت کے سابق کپتان اور مایہ ناز لیگ سپنر انیل کمبلے نے اپنے 31ویں ٹیسٹ کے اختتام پر 26.08کی اوسط سے158وکٹیں حاصل کررکھی تھیں ، دنیا ئے کرکٹ میں لیگ سپن باؤلنگ کے شہنشاہ سمجھے جانے والے شین وارن نے31ٹیسٹ میچز کھیل کر22.54کی اوسط سے154کھلاڑیوں کو پوویلین بھیجا تھا ، لیجنڈری سری لنکن آف سپنر متیاہ مرلی دھرن نے اپنے31ویں ٹیسٹ میچ کے اختتام پر 31.25کی اوسط سے125وکٹیں اپنے نام کررکھی تھیں ،بھارتی آف سپنر روی چندری ایشون نے 31ٹیسٹ میچز میں25.39کی اوسط سے169مخالف بلے بازوں کو پوویلین بھیج رکھا تھا ۔پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ اب تک 31ٹیسٹ میچزمیں29.40کی اوسط سے181وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں ۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد4رنز سے شکست د ے کر تین میچز کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل کی تھی ،دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 24نومبر سے دبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

FOLLOW US