Monday May 6, 2024

وہ میرا رب جس کو چاہتا ہے ، ہدایت سے نواز دیتاہے اپنی بے باکی کی وجہ سے سب کی تنقید کا نشانہ بننے والی باکسر عامر خان کی اہلیہ کے بارے میں ایسی خبر کہ جس نے پڑھی ” سبحان اللہ ” کہہ اٹھا

وہ میرا رب جس کو چاہتا ہے ، ہدایت سے نواز دیتاہے اپنی بے باکی کی وجہ سے سب کی تنقید کا نشانہ بننے والی باکسر عامر خان کی اہلیہ کے بارے میں ایسی خبر کہ جس نے پڑھی ” سبحان اللہ ” کہہ اٹھا

مکہ المکرمہ(آئی این پی )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اہلیہ کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق باکسر عامر خان ان دنوں اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔ انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے کے بعد غلاف کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری کا بھی دورہ کیا۔عامر خان کا کہنا تھا کہ اہلیہ اور میں نے مکہ میں بہترین لمحات

گزارے اور ہمیں کعبہ کے اندر کا منظر دیکھنا بھی نصیب ہوا۔یاد رہے کہ چند روز قبل عامر خان نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ کا اعلان کرنے کے ساتھ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔

FOLLOW US