Tuesday May 7, 2024

” میں واپس جارہی ہوں ” ماں بنتے ہی ثانیہ مرزا نے ایسا اعلان کر ڈالا کہ شعیب ملک اور کروڑوں مداح چونک کر رہ گئے

” میں واپس جارہی ہوں ” ماں بنتے ہی ثانیہ مرزا نے ایسا اعلان کر ڈالا کہ شعیب ملک اور کروڑوں مداح چونک کر رہ گئے

حیدر آباد دکن(آئی این پی)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزانے ٹینس کورٹ میں واپسی کی تیاریاں شروع کردیں۔انہوں نے تیاری کا آغاز گزشتہ روز جم میں ورزش سے کیا ۔ انہوں نے اپنے ورک آوٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔30اکتوبر کو ماںبننے والی ثانیہ مرزا نے دو روز قبل 32 ویں سالگرہ اپنے نومولود بیٹے اذہان اور شوہر پاکستانی کرکٹرشعیب ملک کے ساتھ منائی تھی اور اب انہوں نے اپنی فٹنس

کی بحالی کا پروگرام شروع کردیا ہے ۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ کئی ماہ بعد جم آنے پر ایسا محسوس کررہی ہوں جیسے کوئی بچہ ٹافیوں کی دکان میں آکرمحسوس کرتا ہے۔خواہش ہو رہی تھی کہ تمام ورزشیں ایک ساتھ شروع کردوں۔

FOLLOW US