Monday May 6, 2024

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں حیران کُن شکست! قومی ٹیم نے انتہائی شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔۔ خبر زرادل تھا م کر پڑھیں

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں حیران کُن شکست! قومی ٹیم نے انتہائی شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔۔ خبر زرادل تھا م کر پڑھیں

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین میچز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس دھول چاٹنے پر مجبور تو ہوئے ہی لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے انتہائی منفی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔پہلے ٹیسٹ میچ میں سانسوں کو تھمادینے اور دل کی دھڑکنیں بڑھادینے والے مقابلے کے بعد پاکستانی ٹیم کو 4 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں کسی بھی ٹیم کےخلاف رنز کے اعتبار سے یہ سب سے چھوٹی فتح ہے۔ ایک طرف جہاں یہ نیوزی لینڈ کی یہ سب سے چھوٹی فتح ہے تو گرین شرٹس کی سب سے کم مارجن کی ناکامی بھی ہے کیوں کہ اس سے قبل قومی ٹیم کبھی بھی 4 رنز سے ٹیسٹ میچ نہیں ہاری۔یاد رہے

کہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو4رنز سے شکست دیدی ہے ۔ ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 37 رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز کا آغاز کیا تو کیویز باؤلرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔اوپننگ بلے باز امام الحق 40 کے مجموعی سکور پر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حفیظ بھی 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔اوپننگ بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کےلئے آنےوالے حارث سہیل بھی کریز پر زیادہ دیر کھڑے نہ ہوسکے اور 4 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔ اسد شفیق اور اظہر علی نے چوتھی وکٹ کےلئے 82رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد اسد شفیق45رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ، بابر اعظم بھی صرف 13رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے ،کپتان سرفرا ز احمد ایک بار پھر ذمہ درانہ اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 3رنز بنا کر پوویلین لو ٹ گئے ، بلال آصف بھی صفر کی خفت سے دوچار ہوکر پوویلین لوٹے،یاسر شاہ بھی بغیر کوئی رن بنائے نیل ویگنر کی دوسری وکٹ بنے ،حسن علی میچ جلدی ختم کرنے کیلئے چھکا لگانے کی کوشش کرتے ہوئے آؤٹ ہوگئے ،اظہر علی آؤٹ ہونےوالے آخری بلے باز تھے جو62رنز بنا کر اعجاز پٹیل کی آخری وکٹ بنے اور پوری قومی ٹیم 171رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔
اس سے قبل کھیل کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کیلئے 175 رنز کا ہدف ملا۔ کیویز نے تیسرے روز کھیل کا آغاز 56 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ کیا تو کپتان کین ولیمسن 27 اور جیت راول 26 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔دونوں بلے باز محتاط انداز اپناتے ہوئے سکور کو آگے بڑھاتے رہے تاہم 86 کے مجموعے پر ولیمسن یاسر شاہ کا شکار بن گئے، وہ 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اوپننگ بلے باز جیت راول اور روس ٹیلر نے بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن ٹیلر کی اننگز 19 رنز تک ہی محدود رہی جنہیں حسن علی نے آؤٹ کیا۔پاکستانی باؤلروں کےخلاف مزاحمت کرنےوالے اجیت راول بھی 46 رنز پر ہمت ہار گئے، پانچویں وکٹ پر ہنری نکولس اور بی جے واٹلنگ نے ذمہ دارانہ انداز اپنایا اور 112 رنز کی شراکت قائم کی لیکن 220 کے مجموعی سکور پر نکولس 55 رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بنے جسکے بعد نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑاگئی۔
یاسر شاہ نے گرینڈ ہوم کو 3، واٹلنگ کو 59 اور ویگنر کو صفر پر آؤٹ کیا۔ سودھی 18 اور ٹرینٹ بولڈ بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کا شکار بنے، پاکستان کی جانب سے حسن علی اور یاسر شاہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5، 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے 175 رنز کی سبقت حاصل کی اور پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دیا ہے۔کیویز کی جانب سے دوسری اننگز میں واٹلنگ 59، نکولس 55 اور راول 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جسکے بعد قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں بابر اعظم کی نصف سنچری کی بدولت 227 رنز بنائے تھے۔

FOLLOW US