Sunday May 19, 2024

معروف باکسرعامرخان کی اہلیہ کے ہمراہ ایسی تصاویرمنظرعام پرآگئیں جنہیں دیکھ کرآپ ان پررشک کریں گے

معروف باکسرعامرخان کی اہلیہ کے ہمراہ ایسی تصاویرمنظرعام پرآگئیں جنہیں دیکھ کرآپ ان پررشک کریں گے

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک )معروف باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان کچھ عرصہ قبل تعلقات میں کشیدگی رہی تاہم اب ان کے مابین صلح و صفائی ہو چکی اور وہ ایک اچھی زندگی کی جانب گامزن ہیں اور ان کے چاہنے والے بھی ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے نظر آ تے ہیں ۔
یہاں پر قابل ذکر امر یہ ہے کہ جوڑے کی آپ نے بے پناہ خوبصورت تصاویر دیکھی ہوں گی لیکن اب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر لگا دیں کہ دیکھ کر ہر کوئی انہیں دعاؤں کے تحفے بھیج رہاہے ۔تفصیلات کے مطابق عامر خان

اور فریال مخدوم نے حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کی اور اس کے بعد انہوں نے وہاں بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں جس میں عامر خان سعودی عرب کے قومی لباس جسے عرف عام میں ’ توپ ‘ کہا جاتاہے ، زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ فریال مخدوم نے برقع پہن رکھا ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اب تک کی بہترین تصاویر قرار دیدیا ہے ۔ایک صارف نے تصاویر پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” بالکل مکمل “ جبکہ دوسری صارف کا کہناتھا کہ ” آپ ہمیشہ ہی بہت خوبصورت دکھتے ہیں ۔“ایک صارف نے فریال مخدوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ حجاب میں نہایت خوبصورت دکھائی دیتی ہیں ۔“ان صارف نے فریال کو دعائیں دیتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ ” اللہ تعالیٰ آپ پر رحمت کے دروازے کھول دے ۔“یہاں پر فیشن کی دلدادہ ایک خاتون نے فریال مخدوم سے حجاب کا برانڈ پوچھتے ہوئے کہا کہ ” مجھے آپ کا عبایہ بہت پسند آیا یہ آپ نے کہاں سے خریدا ہے ۔

FOLLOW US