Sunday May 19, 2024

ابوظہبی ٹیسٹ میچ ۔۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف کتنے رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں کتنے رنز بنا ڈالے ، خبر آگئی

ابوظہبی ٹیسٹ میچ ۔۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف کتنے رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں کتنے رنز بنا ڈالے ، خبر آگئی

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روزنیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 249رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ہے ۔پاکستانی ٹیم کو جیت کےلئے 176رنز کا ہدف مل گیا ہے ۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میںبغیر کسی نقصان کے 11رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے لیگ سپنر یاسر شاہ اور فاسٹ بائولر حسن علی نے پانچ پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے واٹلنگ 59جبکہ نکولس 55رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ نیوزی لینڈ نے کھیل کے تیسرے روز 56رنز ایک وکٹ پر اپنی دوسری اننگز شروع کی تو اس بات کی توقع ظاہر کی جارہی تھی کہ کیویز ٹیم پاکستان کی لیڈ ختم کرکے کوئی بڑا ٹارگٹ مقرر کرنے میں کامیاب ہو جائے گی تاہم حسن علی

اور یاسر شاہ نے مہمان بلے بازوں کو اپنی گھومتی گیندوں پر نچائے رکھا ۔

FOLLOW US