Sunday May 19, 2024

پاکستان نے پوری ٹیم کتنے سکور پر آئوٹ کر دی،،جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

پاکستان نے پوری ٹیم کتنے سکور پر آئوٹ کر دی،،جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی باولرز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کو 153 رنز پر ڈھیر کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 153 رنز کے مجموعے پر آوٹ ہو گئی ہے جس میں واحد ولیمسن

تھے جو کہ نصف سینچری بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ ان کے بعدنیکولز نے 28 رنز کی اننگ کھیلی تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے تین ، بلال آصف نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا جبکہ محمد عباس، حسن علی، حارث سہیل شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔اوپننگ پر آنے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی راوال 7 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ دوسرے نمبر پر آنے والے لیتھم 13 رنز پر یاسر شاہ کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ٹیلر بھی صرف دو رنز بنانے میں ہی کامیاب ہوئے اور یاسر شاہ کا شکار بن گئے۔اس کے بعد آنے والے نکولس نے 28 رنز بنائے اور محمد عباس کی گیند پر کپتان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔واٹنلنگ 10، سودھی 4 اور گرینڈ ہوم بغیر کوئی سکور بنائے آوٹ ہو گئے۔

FOLLOW US