Sunday May 19, 2024

شاداب خان اور فخر زمان کے بعد اب کون سا سب سے اہم کھلاڑی ٹیسٹ میچ سے باہر ، شائقین کو پریشان کردینے والی خبر

شاداب خان اور فخر زمان کے بعد اب کون سا سب سے اہم کھلاڑی ٹیسٹ میچ سے باہر ، شائقین کو پریشان کردینے والی خبر

ابوظہبی(آئی این پی)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے شاہین آفریدی کو کیویز کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہ کھلانے کا اشارہ دے دیا۔ابوظہبی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ضرورت پڑی تو شاہین آفریدی کو ضرور آزمائیں گے، ون ڈے سیریز میں پاکستان ٹیم اچھی فارم میں نظر آئی لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں کیویز کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا، مہمان اسکواڈ اس

فارمیٹ میں خاصا مضبوط ہے، خاص طور پر بولنگ بہت اچھی ہے، ٹرینٹ بولٹ اور ٹم سائوتھی تجربہ کار ہیں، ہمیں ان کو بہتر انداز میں کھیلنے کے لئے محنت کرنا ہوگی۔سرفراز احمد نے کہا کہ حارث سہیل نے ون ڈے میں اچھی فارم کی جھلک دکھلائی، ٹیسٹ میچز میں بھی ان سے اچھی کارکردگی کی امیدیں ہیں، یاسر شاہ بھی کینگروز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ردھم میں آ گئے تھے، کیویز کے خلاف بھی ہمارا ٹرمپ کارڈ ہوں گے، بلال آصف بھی اس فارمیٹ کا تجربہ حاصل کرتے جا رہے ہیں، اسپنر سے اچھی کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں، کنڈیشنز ہمارے لئے زیادہ سازگار ہیں لیکن حریف کی قوت کو نظر انداز نہیں کرسکتے، پیسر محمد عباس کی کارکردگی میں تسلسل کا پاکستان ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

FOLLOW US