بھارت کے مشہور کھلاڑی نے اچانک خودکشی کر لی ۔۔ہندوستان میں سوگ کی فضا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے مشہور کھلاڑی نے اچانک خودکشی کر لی ۔۔ہندوستان میں سوگ کی فضا ۔۔بھارت کے نو عمر ایتھلیٹ نے مبینہ طور پر جواہر لال نہرو اسٹیڈیم کے ہاسٹل میں خودکشی کر لی ہے بھارتی ایتھلیٹ کی لاش اسٹیڈیم کی ایتھلیٹک اکیڈمی میں دوسری منزل کے کمرے سے چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، پولیس کا کہنا تھا کہ خودکشی کے اسباب یا کوئی تحریر نہیں ملی۔ 18 سالہ ایتھلیٹ نومبر 2016 سے ہاسٹل میں مقیم اور 100 و 200
میٹر کی ریس کیلئے خود کو تیار کر رہا تھا، جبکہ کھلاڑی نے انٹرنیشنل مقابلوں میں اور یوتھ ایشیا ایتھلیٹک میٹ میں بھی بھارت کی نمائندگی کر رکھی تھی۔