ویمن ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے دو میچوں کے انتہائی حیران کن نتائج آگئے
سینٹ لوسیا(آئی این پی)شبنم اسماعیل کی عمدہ بائولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکن ویمن ٹیم کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ شبنم اسماعیل نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورز میں محض 10 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور اپنی ٹیم کی فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا اور اس عمدہ کارکردگی پر ان کو میچ کی
بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ویسٹ انڈیز میں جاری عالمی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے آٹھویںمیچ میں شبنم اسماعیل کی عمدہ بائولنگ کی بدوت سری لنکن ویمن ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا سکی اور اس نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 100رنز کا ہدف دیا۔جنوبی افریکن بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث سری لنکن ویمن ٹیم کی 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔سریوردھنے نے 21 اور سرانگیگا نے 20 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شبنم اسماعیل نے تین جبکہ کاپ، کلاسی، موسلائنی ڈینیئلز، وان نیکرک اور سیخیو خیونی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے کاپ کے 38، کپتان نیکرک کے ناقابل شکست 33 اور پریز کے ناقابل شکست 16 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ یوں جنوبی افریقہ نے سری لنکن ٹیم کو میچ میں با آسانی 7 وکٹوں
سے ہرا دیا۔ شبنم اسماعیل کو شاندار بائولنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے ساتویں میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کریسٹی گورڈن نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض بنگلہ دیش کی 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کی فتح میں
اہم کردار ادا کیا اور اس عمدہ کارکردگی پر ان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ویسٹ انڈیز میں جاری عالمی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے ساتویں میچ میں انگلش بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدوت بنگلہ دیشی ویمن ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنا سکی اور اس نے انگلینڈ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 77 رنز کا ہدف دیا تاہم بعد میں بارش کے بعد
میچ 16 اوورز تک محدود کردیا گیا اور انگلینڈ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 64 رنز کا ہدف ملا۔انگلش بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم کی 8کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔ عائشہ رحمان نے 39 اور جہان آرا عالم نے 12 رنز بنائے۔ انگلش ٹیم کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کریسٹی گورڈن نے تین جبکہ سیور، شروبسولی، سمتھ اور ایکلسٹن نے
ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے ایمی جونز کے ناقابل شکست 28رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 9.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ ایمی جونز نے ناقابل شکست 28 اور سکیور نے 23 رنز بنائے۔ یوں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو میچ میں با آسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کریسٹی گورڈن کو شاندار بائولنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔