پاکستان کے دو سپر سٹار کرکٹرزنائٹ کلب میں جا گھسے شراب پی کر کلب کی خاتون ملازمہ سے اتنی گری ہوئی حرکت کہ انتظامیہ نے دونوں کی بری طرح پٹائی کر ڈالی شرمناک رپورٹ
پورٹ الزبتھ (مانیٹرنگ ڈیسک) یہ اکتوبر 1998کا واقعہ ہے جب پاکستان کی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچز کی سیریز اور ایک روزہ میچوں کی ٹرائینگولر سیریزکھیلنے جنوبی افریقہ چلی گئی ۔دو پاکستان کرکٹرز ثقلین مشتاق اور محمد اکرم کو رنگین مزاجی سوجھی اور وہ دونوں کسی طرح آنکھ بچا کر ایک نائٹ کلب چلے گئے۔ جہاں پینے پلانے اور رقص و سرو ر کے شوقین لوگوں کےلئے خاصا پر کشش ماحول ہوتا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے شراب پی ۔ اور نشے میںدھت ہو کر اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے۔ دونوں کرکٹرز نے کلب کی ایک ملازمہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس پر کلب کا
عملہ اکٹھا ہو گیا اوردونوں کرکٹرز کی دھنائی کرڈالی۔ اس واقعے کو لڑائی جھگڑے کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی لیکن جلد ہی حقائق منظر عام پر آگئے