Friday November 7, 2025

’بیوی بچے کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔۔حالیہ برس میں اس کرکٹ لیگ میں حصہ نہیں لے سکتا‘۔۔ شعیب ملک کا بڑا اعلان

’بیوی بچے کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔۔حالیہ برس میں اس کرکٹ لیگ میں حصہ نہیں لے سکتا‘۔۔ شعیب ملک کا بڑا اعلان

دبئی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر 2018ء) معروف کرکٹر شعیب ملک نے اپنی بیوی اور بچے کا ساتھ وقت گزارنے کے لیے ٹی ٹین لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف کرکٹر شعیب ملک نے حالیہ برس ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔انہوں نے یہ فیصلہ اس لئیے کیا ہے کہ وہ اپنے بیوی اور بچوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے اس بات کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بتایا کہ میں ملے جلے جذبات کے ساتھ اس بات کا اعلان کرنا چاہوں گا کہ میں اس برس ٹی ٹین لیگ میں شرکت نہیں کر سکتا کیونکہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میری بیوی سوچتی ہے کہ مجھے کھیلنا چاہیے مگر میں اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں ۔ اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ وقت گزارنا میرے لیے کسی بھی چیز سے زیادہ اہم ہے۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں گزشتہ ماہ بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے اذہان مرزا ملک رکھا تھا ۔اس موقع پر شعیب ملک بھی بہت خوش تھے۔