انا للہ واناالیہ راجعون قومی کرکٹر یاسر شاہ کے بارے میں رلا دینے والی خبر آگئی ٹی ٹوئنٹی کھیلنے میں مصروف قومی کرکٹ ٹیم بھی گہرے صدمے سے دو چار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپن بائولر یاسر شاہ کو زندگی کے سب سے گہرے صدمے سے دو چار ہونا پڑ گیاہے ۔ کرکٹر کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں یاسر شاہ نے بتایا ہے ” میری والدہ کا انتقال ہو گیا ہے ۔ نماز جنازہ دوپہر دو بجے گوہاٹی میں ادا کی جائے گی۔ لیگ سپنر کی والدہ کے انتقال پر قومی کرکٹ ٹیموں کےچیف سلیکٹر انضمام الحق ، کھلاڑیو ں اور کرکٹ کے شائقین کے علاوہ یاسر شاہ کے چاہنے والوں نے گہرے رنج و غم کا ظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کےلئے دعا کی ہے۔









