Saturday November 8, 2025

پاکستان کے خلاف آج آخری ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بڑی تبدیلی

پاکستان کے خلاف آج آخری ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بڑی تبدیلی

دبئی (ویب ڈیسک ) قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹونٹی سیریز میں بے بس کرکے رکھا ہوا ہے اور 3 میچوں کی سیریز 2 صفر سے اپنے نام کرلی، جبکہ لگاتار دوسری ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کے لیے شاہینوں نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ریکارڈ بک میں دیکھا جائے تو قومی کرکٹ ٹیم نے ابھی تک لگاتار 8 ٹی ٹونٹی میچز اور 11 ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کر

لی ہیں۔آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کرنے میں بابر اعظم، آصف علی اور محمد حفیظ کی بیٹنگ کا اہم کردار نظر آیا ہے، جبکہبولرز نے بھی اپنی پھرپور محنت جاری رکھی ہوئی ہے۔دوسری جانب کیویز کی ہر ممکن کوشش ہوگی کہ وہ سیریز کا آخری میچ جیت کر وائٹ واش کی عبرت ناک شکست سے دوچار ہونے سے بچ سکے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آخری ٹی ٹونٹی میچ آج رات 9 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔