Wednesday January 22, 2025

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے اپنے نومولود بیٹے کا نام رکھ دیا مگر کیا نام ؟مداحوں کیلئے اہم خبر آگئی

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے اپنے نومولود بیٹے کا نام رکھ دیا مگر کیا نام ؟مداحوں کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ثانیہ مرزا نے رواں سال یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ اور شعیب ملک اپنے بچوں کے ناموں کے ساتھ ’مرزا ملک‘ لگائیں گے۔پاکستان کے نامور کرکٹر شعیب ملک کے گھر بیٹے نے جنم لیا ہے جس کی اطلاع انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تمام فینز کو دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک نے بتایا کہ وہ کافی پرجوش

ہیں، ان کے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوئی ہے۔کھلاڑی نے اپنی اہلیہ کی صحت کے متعلق بھی بتایا کہ وہ بھی بالکل ٹھیک ہیں۔شعیب ملک نے اپنے دوستوں اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے رواں سال یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ اور شعیب ملک اپنے بچوں کے ناموں کے ساتھ ’مرزا ملک‘ لگائیں گے۔اور یہی وجہ ہے کہ شعیب ملک نے بھی اپنے بیٹے کے لیے ’بے بی مرزا ملک‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔یاد رہے کہ ایک ایونٹ کے دوران ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا تھا کہ ان کے بچے کی شہریت کیا ہوگی جس پر انہوں نے کہا تھا کہ ‘ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، مگر ہم شہریت کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، یہ شہ سرخیوں میں تو اچھا لگ سکتا ہے، مگر گھر میں ہمارے لیے اس کی کوئی اہمیت نہیں۔

FOLLOW US